قذافی سٹیڈیم میں ایشیا کپ کا پہلا میچ، انتظامات مکمل

اسلام آباد(پی این آئی )لاہور میں ایشیا کپ کا پہلا میچ ہونے جا رہا ہے جس کیلئے انتظامیہ کی جانب سے فول پروف انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں ۔سی ٹی او لاہورمستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس نےایشیاءکپ کیلئےفول پروف ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے ہیں،ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق  ہوٹل سے قذافی سٹیڈیم اور سٹیڈیم سےہوٹل تک ٹیموں کوزیرو روٹ دیاجائیگا، ٹیموں کی موومنٹس کےدوران روڈزکوکم سےکم وقت کیلئےبندکیاجائیگا، شائقین کرکٹ کیلئے پارکنگ کا انتظام گورنمنٹ کالج فاربوائز،لبرٹی پارکنگ ایریااورایل ڈی اےسن فورٹ ہوٹل مختص کیا گیا ہے ،

میچزکےدوران مال روڈ، جیل روڈ، کینال روڈ پر ٹریفک معمول کےمطابق چلتی رہےگی، فیروزپورروڈ،مین بلیوارڈگلبرگ روڈپرٹریفک معمول کےمطابق رواں دواں ہوگی، مجموعی طور پر 2 ہزار سے زائد ٹریفک اہلکار روٹ ڈیوٹی سرانجام دیں گے، رانگ پارکنگ کےخاتمےکیلئے20فورک لفٹرز، 3بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہونگے۔ قذافی سٹیڈیم میں میچ کیلئے سیکیورٹی انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں ،سکیورٹی پلان کےمطابق10ایس پیز،38ڈی ایس پیزڈیوٹی انجام دیں گے،94ایس ایچ اوز،510اپر سبارڈنیٹس ،6ہزار سے زائدجوان ڈیوٹی پر مامور ہونگے،ایشیاء کپ کےدوران شہربھرکی سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کی قیام گاہ، روٹس ،قذافی سٹیڈیم کےاطراف سکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں ،سپروائزری افسران ایشیاء کپ کےدوران سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں،لاہور پولیس کھیلوں کے پر امن انعقاد کو یقینی بنا رہی ہے،امید ہے شائقین کو کرکٹ کا بہترین کھیل دیکھنے کو ملے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close