بھارت کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا

لاہور (پی این آئی) بھارت کیخلاف میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔۔۔ پاکستان نے بھارت کے خلاف میچ کے لیے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔

اعلان کے مطابق کپتان بابر اعظم اور نائب کپتان شاداب خان پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ فخر زمان ، امام الحق ، سلمان علی آغا، افتخار احمد، محمد رضوان، محمد نواز ، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف ٹیم کا حصہ ہیں۔خیال رہے کہ ایشیا کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کل کینڈی میں کھیلا جائے گا ، اس سے قبل ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو شکست دی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں