ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کے امکانات، شائقین کیلئے بُری خبر آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)ماہرین نے پاکستان کی میزبانی میں جاری ایشیا کپ کے دوران سری لنکا میں ہونے والے میچز کے بارشوں سے متاثر ہونے کا امکان ظاہر کردیا۔ماہرین نے سری لنکا میں شیڈولڈ پاک بھارت میچ کے دوران بارش کے 80 فیصد امکانات کی پیش گوئی کردی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں اگست اور ستمبر کے مہینے میں میچز کا بارش کی نذر ہونا نئی بات نہیں، بارشوں کی وجہ سے ان مہینوں میں بہت کم میچز رکھے جاتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سری لنکا نے پالیکلے میں 33 ون ڈے میچز کی میزبانی کی ہے جن میں اگست اور ستمبر میں صرف 3 ون ڈے میچز کھیلے گئے یہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ سری لنکا کرکٹ مون سون کے سیزن میں یہاں میچز نہیں رکھتا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close