ورلڈ کپ 2023: قومی سکواڈ میں کن کن کھلاڑیوں کی شمولیت کا امکان ہے؟ شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبر آگئی

ملتان (پی این آئی) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے قومی سکواڈ فائنل کرنے کے اہم ٹاسک کیلئے سلیکشن کمیٹی کا ملتان میں اہم اجلاس ہوا، فیصلہ کیا گیا کہ عالمی مقابلے کیلئے ممکنہ سکواڈ کا اعلان 5 ستمبر سے پہلے کیا جائے گا۔ سلیکشن کمیٹی نے 18 کی بجائے 15 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرنے پر اتفاق کیا ہے، میٹنگ میں چیف سلیکٹر انضمام الحق نے مختلف ناموں پر مشاورت کی۔

بتایا گیا ہے کہ میٹنگ میں کپتان بابر اعظم، ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر اور ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن سمیت دیگر نے شرکت کی۔بتایا گیا ہے کہ اسامہ میر، طیب طاہر اور محمد وسیم جونئیر کو قومی سکواڈ کے ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ،اسامہ میر کو شاداب خان کے بیک اپ کے طور پر ریزرو پول میں رکھا جاسکتا ہے۔ ورلڈ کپ 2023 کیلئے ممکنہ سکواڈ کا اعلان 5 ستمبر سے پہلے کیا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close