لاہور(انٹرنیوز)کرکٹ کے لیے پرجوش برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کٹ پہن کر خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کرکٹ کھیلی۔ گزشتہ روز برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے لاہور میں قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کرکے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے حکام اور کھلاڑیوں سے ملاقات کی تھی۔قذافی اسٹیڈیم کے دورے کے دوران برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان کی قومی ویمن کرکٹرز سے بھی ملاقات کی، ساتھ ہی کرکٹ کٹ پہن کر خواتین کرکٹرز کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلی۔
سابق پاکستانی انٹرنیشنل کرکٹ پلیئر مرینا اقبال نے برطانوی ہائی کمشنر کو بیٹنگ کی ٹپس بھی دیں۔دوسری جانب دورے کے دوران برطانوی ہائی کمشنر نے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف سے ملاقات کی اور ملاقات میں دونوں ممالک کے کرکٹ امور پر بات چیت کی گئی۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں