پاکستان بھر میں بجلی کا بحران، کرکٹ بورڈ نے اسٹیڈیمز میں بجلی کے حصول کے لیے اہم فیصلہ کر لیا

لاہور (پی این آئی) پاکستان بھرمیں جاری بجلی کے بحران کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی نے اہم فیصلہ کر لیا ہے۔۔۔ اس حوالے سےکراچی میں ہونے والے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان بھر میں اسٹیڈیمز کیلئے شمسی توانائی سے بجلی حاصل کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔۔۔ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق اسٹیڈیمز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کا فیصلہ مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے بجلی بچانے کیلئے کیا گیا ہے۔۔۔

اس منصوبے پر عملدرآمد کے لیے اقدامات بہت جلد اٹھائے جائیں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close