ہمبنٹوٹا (پی این آئی ) نسیم شاہ نے ایک بار پھر افغان ٹیم کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔ 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے افغانستان کو ایک وکٹ سے شکست دیدی ۔ پاکستان نے 27 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 150 رنز مکمل کرلیے ہیں۔
فخر زمان 30 رنز بناکر آوٹ ہوگئے۔ امام الحق کا ساتھ کپتان بابر اعظم دینے آئے اور دونوں نے 118 رنز کی عمدہ پارٹنرشپ بنا کر اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم بنانے کی کوشش کی۔ 170 کے مجموعے پر بابر اعظم فضل حق فاروقی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ محمد رضوان 2 رنز بنانے کے بعد 176 پر رن آؤٹ ہوئے ، سلمان علی آغا 14 رنز بنانے کے بعد محمد نبی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔ محمد نبی نے اسی اوور میں اسامہ میر کو کیچ آؤٹ کروادیا۔ دوسرے اینڈ پر موجود امام الحق 91 پر مجیب الرحمان کی گھومتی گیند کے جال میں پھنس کر کیچ آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی ساتویں وکٹ 46.2 اوورز میں 258 کے مجموعی اسکور پر گری جب افتخار احمد 17 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ شاداب خان 48 ویں اوور میں 48 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔
پاکستان نے 301 رنز کا ہدف آخری اوور میں ایک گیند قبل حاصل کرلیا۔ نسیم شاہ انتہائی مشکل صورتحال کے دوران اہم ترین 10 رنز بناکر ایک بار پھر مرد بحران ثابت ہوئے ان کے ساتھ حارث رؤف 3 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ اس سے قبل افغانستان نے پاکستان کو کامیابی کے لیے 301 رنز کا ہدف دیا۔ ہمبنٹوٹا میں جاری سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں افغان اوپنرز شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ افغانستان کی پہلی وکٹ چالیسویں اوور میں 227 رنز پر گری جب ابراہیم زادران 80 رنز بناکر اسامہ میر کی گیند پر افتخار احمد کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ رحمٰن اللہ گرباز نے 151 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور شاہین آفریدی کا شکار بنے جنہوں نے اسی اوور میں راشد خان کو بھی آئوٹ کیا۔ محمد نبی 29، راشد خان 2 اور شاہد اللہ صرف ایک رن بناکر آؤٹ ہوگئے۔
پاکستان کی طرف سے شاہین آفریدی نے 2، اسامہ میر اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل دوسرے میچ میں افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف اچھی کارکرگی دیکھانا چاہتے ہیں، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پہلے ون ڈے میں ریٹائر ہرٹ ہونے والے رحمت شاہ اور عظمت اللہ عمرزئی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں ،ان کی جگہ ریاض حسن اور شاہد کمال کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر سیریز اپنے نام کریں۔ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے افغان ٹیم کو 142 رنز کے بڑے مارجن سے زیر کیا تھا۔
دونوں ٹیمیں ایشیاکپ اور ورلڈکپ جیسے میگا ایونٹس کی تیاریوں کے سلسلے میں سیریز کھیل رہی ہیں، تینوں میچز کی میزبانی افغان بورڈ سری لنکا میں کررہا ہے۔ اس سے قبل پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں 5 ون ڈے انٹرنیشنلز میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئی ہیں جس میں قومی ٹیم کامیاب رہی۔ پاکستان کا سکواڈ کپتان بابراعظم، امام الحق، فخر زمان، محمد رضوان، افتخار احمد، آغا سلمان، شاداب خان، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف پر مشتمل ہے۔ افغانستان کے سکواڈ میں کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زادران، ریاض حسن، محمد نبی، راشد خان، مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی، شاہد کمال، عبدالرحمان اور اکرام علی شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں