افغان بلے بازوں کے چھکے چھڑانے والے حارث رئوف نے میچ کے بعد اہلیہ سے متعلق کیا کہا؟

کولمبو(پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے کہا ہے کہ الحمدللّٰہ اہلیہ میرے لیے خوش قسمت ثابت ہوئیں۔افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں کھلاڑیوں نے میچ سے متعلق اظہار خیال کیا ہے۔

اس ویڈیو میں حارث رؤف نے کہا کہ ظاہر ہے شادی کے بعد زندگی میں کچھ تبدیلیاں آتی ہیں، الحمدللّٰہ اہلیہ میرے لیے خوش قسمت ثابت ہوئیں، کسی بھی سیریز میں ایسی شروعات ہونا بہت ضروری اور اچھا ہوتا ہے۔حارث رؤف نے کہا کہ آگے ایشیاء کپ اور ورلڈکپ ہے تو اس سے اعتماد حاصل ہوگا۔ شاہین آفریدی نے جس طرح نئی بال سے باؤلنگ کی تو مجھے انہیں دیکھ کر اعتماد ملتا ہے، جیسے وہ جلدی وکٹ لیتے ہیں تو میری بھی کوشش ہوتی ہے کہ اسی تسلسل کو برقرار رکھوں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close