حسن علی پربے جا تنقید کرنیوالے صارف کو شاداب خان نے کھری کھری سنا دیں

کراچی(پی این آئی) قومی کرکٹر شاداب خان نے حسن علی پر تنقید کرنے والے ٹوئٹر صارف کو کرارا جواب دیدیا۔شاداب خان نے سوشل میڈیا پر اپنی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں جس پر ساتھی کرکٹر حسن علی نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’’میں صدقے جاؤں واری جاؤں اپنے یار پر، ماشااللہ نظر نہ لگ جائے‘‘۔حسن علی کا یہ تبصرہ ایک دل جلے صارف کو پسند نہ آیا اور اس نے غیر ضروری طور پر حسن علی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ’’ خدا کیلئے حسن علی! آپ ایک انٹرنیشنل کرکٹر ہیں۔

مذکورہ ٹوئٹر صارف نے اپنی پوسٹ میں پی سی بی اور ٹیم منیجر کو مینشن کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حسن علی کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز استعمال کرنے کی تمیز سکھائی جائے۔حسن علی پر غیر
ضروری تنقید کرنے والے شخص کو جہاں ایک طرف دیگر سوشل میڈیا صارفین نے آڑے ہاتھوں لیا وہیں شاداب خان بھی خاموش نہ رہے اور مذکورہ سوشل میڈیا صارف کو کرارہ جواب دے ڈالا۔

شاداب خان نے لکھا کہ ’’میسی انگریزی نہ بولے تو ٹھیک، غیرملکی کھلاڑی انگریزی میں ایسی بات کردیں تو ٹھیک، لیکن ہم نیچرل نہ رہیں اور فیک پرسنیلٹی بنالیں‘‘۔شاداب نے مزید لکھا کہ ’’مجھے تو اپنے کلچر یا مذاق میں کوئی شرم نہیں، اللہ آپ کو خوش رکھے اور دوسرے کی خوشی میں بھی خوش رکھے‘‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close