ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا

سڈنی (پی این آئی) دورہ جنوبی افریقہ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو زور دار جھٹکا لگ گیا ، اہم ترین کھلاڑی سٹیو سمتھ اور مچل سٹارک ان فٹ ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دورہ جنوبی افریقہ کے دوران مچل مارش ٹیم کی قیادت کریں گے ، ٹیم انتظامیہ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ دونوں کھلاڑی ورلڈ کپ سے پہلے فٹ ہو جائیں گے جبکہ قابل ذکر امر یہ ہے کہ آسٹریلیا کے مایہ ناز کھلاڑی پیٹ کمنز پہلے ہی فٹنس مسائل کا شکار ہو کر جنوبی افریقہ کے خلاف سریز سے باہر ہیں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close