اسٹورٹ براڈ کے بعد ایک اور فاسٹ بولر نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا

اسلام آباد (پی این آئی)انگلش کرکٹ ٹیم کے سینیئر فاسٹ بولر اسٹیون فن نے کرکٹ کو خیر باد کہہ دیا۔ انگلینڈ کی جانب سے 100 سے زائد انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے 34 سالہ اسٹیون فن نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق گھٹنے کی انجری کے باعث اسٹیون فن 2023 کے سیزن میں زیادہ ایکشن میں نہیں دکھائی دیے تاہم پیر کو انہوں نے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں