نگران سیٹ اپ میں شاہد آفریدی کو کونسی وزارت دی جائیگی؟ اہم خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کو آئندہ عام انتخابات تک نگراں سیٹ اپ میں وفاقی وزیر بنائے جانے کا امکان ہے۔ 43 سالہ سابق آل راؤنڈر کا نام نگراں وزیر کے طور پر اہم قلمدان کے لیے زیر غور ہے۔

سابق سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے 14 اگست کو قومی اسمبلی کی مدت ختم ہونے کے بعد نگراں وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔بلوچستان میں پیدا ہونے والے 52 سالہ سابق سینیٹر سے پیر کو صدر عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر ایک تقریب میں حلف لیا جس کے بعد اب ملک میں عام انتخابات ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close