ویرات کوہلی نے بھی بابراعظم کو تمام فارمیٹس کا بادشاہ قرار دیدیا

نئی دہلی (پی این آئی) ویرات کوہلی نے بابراعظم کو تمام فارمیٹس میں دنیا کانمبرون بلے باز قرار دے دیا۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ حقیقت سے قطع نظر بابراعظم تمام فارمیٹس میں دنیا کے نمبرون بلے باز ہیں میں نے پہلے دن سے ہی بابر کی جانب سے عزت اور احترام پایا ہے۔

انڈین اسٹار پلیئر کا مزید کہناتھا کہ میں بابر کو کھیلتا دیکھ کر ہمیشہ انجوائے کرتا ہوں ،وہ مستقل مزاجی سے پرفارم کر رہا ہے۔ویرات کوہلی نے ایک انٹرویو کے دوران بابر کے ساتھ پہلی ملاقات کا بتایا کہ بابر اعظم کے ساتھ پہلی ملاقات 2019 کے ورلڈکپ کے دوران ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ مانچسٹر میں میچ کے بعد عماد وسیم میرے پاس آئے اور کہا کہ بابر آپکے ساتھ بات کرنا چاہتا ہے میں اور عماد وسیم ایک دوسرے کو انڈر 19 ورلڈکپ سے جانتے ہیں۔پھرمیں اور بابر بیٹھے اور گیم کے بارے میں بات کی۔سابق بھارتی کپتان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم اس وقت ہر فارمیٹ میں ٹاپ پلیئر ہے، بابر اعظم کا ٹاپ پر ہونا بالکل بجا ہے، بابراعظم تسلسل سے پرفارم کرتےہیں، ان کو کھیلتا دیکھ کر انجوائےکرتا ہوں۔ خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں 10 سنچریاں اسکور کرنے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے۔

کھیلوں کے خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پیر کے روز لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں اپنے ٹی 20 کیریئر کی 10ویں سنچری اسکور کی جس کے بعد وہ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز کرس گیل کے بعد یہ اعزاز حاصل کرنے والے تاریخ کے دوسرے کھلاڑی بن گئے۔بابر اعظم نے قومی ٹیم کے انٹرنیشنل ٹی 20 میچوں میں 3 سنچریاں اسکور کر چکے ہیں، اس کے علاوہ وہ وائٹلٹی بلاسٹ اور نیشنل ٹی20 کپ میں دو، دو سنچریاں بالترتیب سمر سیٹ اور سینٹرل پنجاب کے لیے اسکور کر چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close