مشہور کرکٹر نے مقبوضہ کشمیر میں شادی کر لی

شوپیاں (پی این آئی) مشہور بھارتی کرکٹر سرفراز خان نے مداحوں کو سرپرائز دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں شادی کرلی۔۔۔۔ فلم نگری کے طور پر دنیا بھر میں شہرت رکھنے والے بھارتی شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والے سرفراز خان کی شادی مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ہوئی۔۔۔۔بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق دلہن کا تعلق ضلع شوپیاں سے ہے تاہم دلہن کا نام اور خاندان کی تفصیل ابھی تک سامنے نہیں آئی ۔۔۔ تاہم شادی کے حوالے سے سامنے آنے والی تصویر کے مطابق شادی کے موقع پر 25 سالہ سرفراز خان نے کالی شیروانی جبکہ ان کی دلہن نے لال عروسی لباس پہن رکھا تھا۔۔۔۔

یہ اہم بات ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندار بیٹنگ کے باوجود بھی سرفراز خان کو اب تک بھارتی کرکٹ ٹیم میں سلیکٹ نہیں کیا گیا ہے تاہم وہ انڈر 19 کرکٹ میں بھارت کی نمائندگی کر کے لاکھوں مداحوں کے دلوں میں جگہ بنا چکے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close