کرکٹ ولڈکپ کے شیڈول میں تبدیلی، پاک بھارت میچ اب کس تاریخ کو ہو گا؟

نئی دہلی (پی این آئی) کرکٹ کی خبریں دینے والے عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلیوں کے اعلان کا آج امکان ہے۔۔۔۔ رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ میں پاک بھارت میچ 14 اکتوبر کو ری شیڈول کیا جائے گا اور ورلڈ کپ کے شیڈول میں چند تبدیلیاں کی جائیں گی۔۔۔۔ پاک بھارت میچ شیڈول سے ایک روز پہلے کھیلا جائے گا، اس سے قبل میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول تھا۔۔۔۔

بتایا گیا ہے کہ پاک بھارت میچ کے شیڈول میں تبدیلی نوراتری تہوار کی وجہ سے کی جا رہی ہے۔۔۔۔ 14 اکتوبر کو انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان ڈے نائٹ میچ 15 اکتوبر کو دن میں کرائے جانے کا امکان ہے۔۔۔۔۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ میں میچز کے وینیوز میں تبدیلی نہیں ہو گی، صرف تاریخوں کو تبدیل کیا جائے گا۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close