نامور کرکٹر نے انسٹا گرام اکاؤنٹ سے کرکٹر کا لفظ ہٹا دیا، مداحوں کو تشویش

نئی دہلی (پی این آئی) بھارت سے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی کرکٹ ٹیم کی معروف فاسٹ بولر بھوونیشور کمار نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اپنا تعارف بطور کرکٹر تبدیل کردیاہے جس سے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔۔۔ رپورٹس کے مطابق بھوونیشور کمار کی جانب سے انسٹاگرام بائیو کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں کرکٹر کی ریٹائرمنٹ کی افواہوں نے جنم لے لیاہے اور وہ طرح طرح کے خدشات میں مبتلا ہو رہے ہیں۔۔۔

33سالہ کرکٹر نے اپنے انسٹاگرام بائیو سے کرکٹرکے لفظ کو ہٹا دیا، پہلے ان کی بائیو میں بھارتی کرکٹرلکھا تھا جو کہ اب صرف ایک انڈین ہوگیا ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close