عالمی شہرت یافتہ باؤلر نے عالمی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

لندن (پی این آئی) انگلش ٹیم کے فاسٹ بولر اسٹیورٹ براڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز اپنی 37ویں سالگرہ منانے والے اسٹیورٹ براڈ نے ایشیز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ کے اختتام پر ریٹائرڈ ہونے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹیسٹ کرکٹ میں 600 سے زائد وکٹیں لینے والے اسٹیورٹ براڈ نے تمام طرز کی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔

انگلش فاسٹ بولر آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ کیریئر کا 167واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں۔ اُن کی وکٹوں کی تعداد 602 ہوچکی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close