عالمگیر ترین کے انتقال کے بعد ملتان سلطان کے مینیجر، سی او او کا اہم اعلان

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان سپر لیگ کی کامیاب ٹیم ملتان سلطانز کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) اور مینیجر حیدر اظہر نے فرنچائز چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ حیدر اظہر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ انہوں نے فرنچائز کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔انہوں نے گزشتہ روز اپنے پیغام میں لکھا کہ آج میری ملتان سلطانز کے ساتھ اننگز کا اختتام ہورہا ہے، گزشتہ 6 سال اپنے پروفیشن اور شوق کو ایک ساتھ پروان چڑھانے کا موقع ملا، اس دوران میں متعدد لوگوں سے ملا اور بہت کچھ سیکھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close