کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر اور سیکرٹری نے عہدوں سے استعفی دے دیا

کراچی(آئی این پی)کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر جنید علی شاہ اور سیکرٹری حیدر حسین نے عہدوں سے استعفی دے دیا۔جنید علی شاہ اور سیکرٹری کے عہدوں سے مستعفی ہونے کی وجہ سے کے ایچ اے ایگزیکٹو کونسل کا ہنگامی اجلاس کراچی ہاکی ایسوسی ایشن اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں متفقہ رائے سیدونوں کے استعفے منظور کیے گئے اور صدر کیلئے امتیاز علی شاہ اورسیکرٹری کے عہدے کیلئے اولمپیئن حنیف خان کا نام پیش کیا گیا جس پر تمام ممبران نے اتفاق کیا۔

اس دوران نو منتخب صدر امتیاز علی شاہ نے کہا کہ بحیثیت کراچی ہاکی ایسوسی ایشن صدر اپنی خدمات نبھانے کیلئے پر عزم ہوں، یہ خوشی کی بات ہے کہ میرے ساتھ سیکرٹری ہاکی لیجنڈ حنیف خان ہیں جنہیں ہمیشہ گراس روٹ پر کام کرتے دیکھا ہے. ہم سب مل کر ہاکی کی بہتری کیلئے کام کرتے رہیں گے۔اس موقع پر نو منتخب سیکرٹری اولمپیئن حنیف خان نے کہا کہ نو منتخب صدر امتیاز علی شاہ نے سندھ کی ترقی و خوشحالی میں جو اپنا حصہ ڈالا وہ قابل تعرہف ہے، امید ہے بحیثیت صدر ہماری صدارت کرتے ہوئے ہاکی کی ترقی و ترویج میں بھی اپنا حصہ ڈالیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close