محکمہ تعلیم کالجز کا تمام دفتری عملےکی ڈگریوں کی ہائیرایجوکیشن کمیشن سے تصدیق کرانے کا فیصلہ

مظفرآباد (آئی اے اعوان) محکمہ تعلیم کالجز نے تمام دفاتر اور تعلیمی اداروں میں تعینات ہیڈکلرک سینئر اور جونیئر کلرکوں کی ڈگریوں کی ہائیرایجوکیشن کمیشن سے تصدق کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ تعلیم کالجز کی جانب سے جاری کیئے گئے سرکلر کے مطابق ہیڈ کلرک،سینئر اور جونئیر ہیڈ کلرکوں کو 7 روز کے اندر اپنی ڈگریوں کی مصدقہ نقول جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے مقرر مدت کے اندر ڈگریوں کی مصدقہ نقول جمع نہ کرانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی سرکلر کا اطلاق21 اگست 2020 سے قبل ترقیات ہونے والے ہیڈ کلرک اور سینئر کلرکوں جبکہ 18 اپریل 2017 سے قبل تعینات ہونے والے جونئیر کلرکوں پر نہیں ہوگا ۔

close