مصباح الحق کو پی سی بی میں اہم عہدہ مل گیا

لاہور (پی این آئی) سابق کپتان مصباح الحق کو پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف کے مشیر کا عہدہ مل گیا ہے۔

 

 

 

 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ذکا اشرف سے پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے مجھے بورڈ میں پرکشش تنخواہ پر کام کرنے کی آفر کی مگر میں نے پہلے سے طے شدہ مصروفیات کی وجہ سے فل ٹائم کام سے معذرت کرلی ہے، ذکا اشرف نے بطور مشیر کرکٹ کی بہتری کے لیے کام کرنے کو کہا جو میں نے قبول کرلیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ یہ ذمہ داریاں بلا معاوضہ انجام دیں گے اور اپنے تجربے کی روشنی میں پی سی بی کے ڈومیسٹک اور دوسرے کرکٹ معاملات ٹھیک کرنے کے لیے تجاویز دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close