سابق کپتان محمد حفیظ کو پی سی بی میں بڑا عہدہ مل گیا

لاہور(پی این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی انتظامی کمیٹی نے سابق قومی کرکٹر محمد حفیظ کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر مقرر کر دیا۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق محمد حفیظ کے سری لنکا کے خلاف جاری دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے بعد عہدہ سنبھالنے کا امکان ہے۔

رواں ماہ کے آغاز میں چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد حفیظ کے ساتھ ملاقات ہوئی تھی، جس نے انہوں نے سابق آل راؤنڈر کو قومی ٹیم کا چیف سلیکٹر بننے کی پیشکش کی تھی۔رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ کے علاوہ نئے سیٹ اپ میں سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان اور سلیم یوسف کو بھی سلیکشن کمیٹی میں اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ان کے علاوہ محسن خان بھی سلیکشن کمیٹی کا حصہ بن سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق محمد حفیظ اور ذکا اشرف کے مابین ہونے والی ملاقات میں پی سی بی کے نئے سیٹ اپ میں راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کو بھی شامل کرنے پر بات ہوئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں