لندن (پی این آئی) انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے سابق باکسنگ چیمپئن عامر خان نے لڑکیوں کو جنسی پیغامات بھیجنے پر بیوی فریال سے معافی مانگ لی۔
واضح رہے کہ برٹش پاکستانی باکسر عامر خان نے 25 برس کی ماڈل کو غلط میسیجز بھیجے تھے جس کے بعد مقامی میڈیا نے برطانیہ میں عامر خان کا ماڈل سمیرا سے رابطوں کا بھانڈا پھوڑ دیا تھا۔برٹش پاکستانی باکسر عامر خان غلط عادت ترک کرنے کیلئے تھراپی کرانے پر بھی غور کررہے ہیں۔بتایا گیا تھا کہ ازدواجی زندگی میں مشکلات سے دوچار رہنے کے باوجود عامر خان نے ماڈل سمیرا سے رابطہ رکھا، ملنے اور تصاویر بھیجنے کے پیغامات بھیجے اور ٹیٹو کی تعریف بھی، ماڈل سمیرا نے بھی عامر خان کو تصاویر بھیجیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عامر خان نے سمیرا کو بتایا کہ ان کی شادی ایک کاروباری انتظام تھا، وہ اور فریال کم ہی اکٹھے رہے ہیں لیکن جب عامر خان نے شادی کی دسویں سالگرہ پر بیوی فریال اور بیٹی کی تصاویر شیئر کیں تو سمیرا نے رابطہ ختم کر دیا۔
برطانوی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بعد میں دونوں کے درمیان دوبارہ رابطہ شروع ہوا اور تصاویر بھیجنے کا سلسلہ بحال ہوگيا لیکن دوبارہ ناچاقی پر رابطے پھر ٹوٹ گئے۔خیال رہے کہ عامر خان ان دنوں اپنی بیوی اور 3 بچوں کے ساتھ سیر و سیاحت کے لیے دبئی میں موجود ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں