بھارتی کرکٹ بورڈ سیکرٹری جے شاہ کا پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد(پی این آئی)بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے اپنے پاکستان آنے کی دعوت قبول کرنے کی خبروں کی تردید کر دی۔ بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے کہا کہ میں کسی چیز پر راضی نہیں ہوا، یہ سب ایک غلط فہمی ہے، یہ سب شاید جان بوجھ کر کسی نے شرارت کی ہے، میں پاکستان کا دورہ نہیں کروں گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ چیئرمین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف اور سیکرٹری بھارتی کرکٹ بورڈ جے شاہ کی ملاقات ہوئی تھی جس میں ذکا اشرف کی دعوت پر جے شاہ نے ایشیا کپ دیکھنے کی پیشکش قبول کر لی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close