شاہد آفریدی کی صاحبزادی اقصیٰ آفریدی کی رخصتی ، عروسی جوڑے کی مالیت کتنی نکلی؟ سوشل میڈیا پر چرچے

لاہور (پی این آئی)قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بڑی بیٹی اقصیٰ آفریدی کی رخصتی کی تقریب گزشتہ جمعہ کی شب اور ولیمہ اتوار کی رات منعقد کیا گیا تھا لیکن اب دلہن کی جانب سے پہنے گئے جوڑے کی مالیت بھی سامنے آ گئی ہے۔

 

 

 

 

اقصی آفریدی کی شادی اور ولیمے کی تصاویر سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں، ان تصاویر میں اقصیٰ کو بارات کیلئے خوبصورت لال لہنگے میں جب کہ ولیمے پر سلور اور لائٹ گرے رنگ کی خوبصورت لانگ میکسی میں دیکھا جاسکتا ہے۔بارات کے روز اقصیٰ آفریدی کے لال عروسی لہنگے پر گولڈن اور سلور سے مزین خوبصورت کام نے چار چاند لگادیے۔ نکاح کے موقع پر اقصیٰ آفریدی نے ’ریپبلک ویمنز ویئر بائی ثناءسکندر خان‘ کا جوڑا زیب تن کیا تھا۔برانڈ کے مطابق اقصیٰ آفریدی کے نکاح کے جوڑے کی قیمت ساڑھے 7 لاکھ ہے۔دوسری جانب اقصیٰ نے ولیمے کیلئے سلور اور گرے رنگ کی خوبصورت لانگ میکسی کا انتخاب کیا تھا۔ ولیمے کا جواڑا بھی ’ریپبلک ویمنز ویئر بائی ثناءسکندر خان‘ کا تیار کردہ تھا ، برانڈ کے مطابق اس جوڑے کی قیمت ساڑھے 8 لاکھ روپے ہے یعنی اقصیٰ کے عروسی لباس سے بھی مہنگی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close