بابر اعظم نے جوئے کی تشہیر سے انکار کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے لنکا پریمیئر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں جوئے کی تشہیر سے صاف انکار کر دیا۔ چوتھے ایڈیشن کا آغاز 30 جولائی سے ہو گا اور ٹورنامنٹ 22 اگست تک جاری رہے گا،بابراعظم کولمبو اسٹرائیکرز کی کپتانی کر رہے ہیں۔ لنکا پریمیئر لیگ میں جوئے کی کئی کمپنیز نام میں معمولی تبدیلی کر کے اپنی تشہیر کرتی ہیں، کولمبو اسٹرائیکرز کا بھی ایسی ہی کمپنی سے معاہدہ ہوا ہے،

بابراعظم نے اس کمپنی کا شرٹ پر لوگو لگانے سے انکار کر دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close