انگلش شہریت ملنے کے بعد انگلینڈ کی طرف سے کھیلیں گے؟ محمد عامر نے فیصلہ سنا دیا

لاہور (پی این آئی)قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا ہے کہ میں برطانیہ کی طرف سے نہیں کھیلوں گا، لیکن انگلش شہریت ملنے کے بعد آئی پی ایل کھیلنے پر غور کر سکتا ہوں۔

پاکستان کے کھلاڑیوں نے 2008 میں ایونٹ کے پہلے ایڈیشن کے بعد سے آئی پی ایل نہیں کھیلی، پہلے ایڈیشن میں شاہد آفریدی، مصباح الحق، شعیب ملک، شعیب اختر، محمد آصف، سلمان بٹ، کامران اکمل، سہیل تنویر، یونس خان، عمر گل ، محمد حفیظ نے شرکت کی تھی۔پہلے ایڈیشن میں سہیل تنویر نے ٹورنامنٹ کے بہترین باؤلر ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔دوسری جانب اظہر محمود 2008 کے بعد بھی آئی پی ایل کھیلے کیونکہ ان کے پاس انگلینڈ کی شہریت تھی۔ایک انٹرویو کے دوران قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عامر نے کہا کہ انہیں 2024 میں انگلینڈ کی شہریت مل جائے گی لیکن مجھے یقین نہیں کہ اگلے سال کیا منظرنامہ ہوگا۔ وہ قدم قدم پر جانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں اس لیے فی الحال آئی پی ایل کھیلنے کے بارے میں نہیں سوچ رہے ہیں۔ شہریت ملنے کے بعد بہترین آپشنز سے فائدہ اٹھائیں گے۔خیال رہے کہ بائیں کے ہاتھ فاسٹ باؤلر نے 2020ءکے بعد سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیلی، آخری بار انہوں نے گرین شرٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے انگلینڈ کا سامنا کیا تھا۔محمد عامر نے 61 ون ڈے، 50 ٹی ٹونٹی اور 36 ٹیسٹ میچز میں گرین شرٹس کی نمائندگی کرنے کے بعد پاکستان کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ میں 259 وکٹیں حاصل کیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close