باکسر عامر خان نے ماڈل سمیرا کیساتھ تعلقات پر خاموشی توڑ دی

لندن (پی این آئی) ماڈل سمیرا کے الزامات کے جواب میں پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ماڈل پر بھی الزامات لگادیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ خوش ہیں ۔انہوں نے ماڈل سمیرا سے اپنی شادی کاروباری ہونے جیسی کوئی بات نہیں کی، ان کا کہنا تھا کہ سمیرا نے اپنا ہاتھ ٹھیک کرانے کیلئے 20ہزار پاؤنڈ مانگے تھے ، انکار پر وہ انہیں بلیک میل کرتی رہیں ،ان کے بلیک میل ہونے سے بچنے پر ماڈل نے مقامی اخبار کو سٹوری فروخت کی۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کا اور ماڈل سمیرا کا رابطہ اور تصاویر کا تبادلہ رہا لیکن وہ رابطہ ایسا نہیں تھا جیسا ماڈل سمیرا نے اخبار کو بتایا،انہوں نے ماڈل کے الزامات کے برعکس دعویٰ کیا کہ رابطے وہ نہیں بلکہ سمیرا ان سے کیا کرتی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ سمیرا نے انہیں بتایا کہ وہ اپنے خاندان سے خوش نہیں اسی لیے وہ اپنی فیملی سے دور رہنا چاہتی ہے۔ اپنی گفتگو میں ان کا یہ بھی کہنا تھا سمیرا ان سے ٹیٹو کی شرعی حیثیت سے متعلق بھی پوچھا کرتی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close