پاکستان ورلڈکپ 2023جیتنے کیلئے فیورٹ ٹیم قرار دیدی گئی

دبئی(پی این آئی)پاکستان ورلڈ کپ 2023جیتنے کیلئے فیورٹ ٹیم قرار دیدی گئی۔۔۔۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہےکہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 جیتنے کیلئے گرین شرٹس فیورٹ ہیں، اگر تمام کھلاڑی فٹ رہتے ہیں تو پاکستان ٹرافی اپنے نام کرسکتا ہے۔آئی سی سی کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا کہ بابراعظم کی قیادت میں پاکستان کے پاس ایک بہترین ون ڈے سائیڈ موجود ہے۔

اگر تمام کھلاڑی فٹ رہتے ہیں تو ورلڈکپ میں اچھا پرفارم کرنے کا موقع ہوگا کیونکہ میگا ایونٹ برصغیر میں کھیلا جارہا ہے، یہاں کی کنڈیشنز پاکستان کو سپورٹ کریں گی۔انہوں نے کہا کہ ون ڈے فارمیٹ میں پاکستان کو دنیا کے نمبر ون بیٹر بابراعظم کی خدمات دستیاب ہیں، مجھے لگتا ہے کہ ٹیم کچھ اچھا کرے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close