شاباش رضوان، کرکٹر محمد رضوان کا ہارورڈ یونیورسٹی میں اپنی ٹیچر کو قرآن پاک کا تحفہ

لندن (پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر محمد رضوان نے امریکا کے ہارورڈ بزنس اسکول میں اپنی استاد کو قرآن پاک تحفے میں دیا ہے۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ہارورڈ یونیورسٹی کے پروگرام کے لیے امریکا گئے۔۔۔۔ سوشل میڈیا پر دستیاب خبروں کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی کےایجوکیشن پروگرام کے دوران بیٹر محمد رضوان نے اپنی استاد کو قرآن پاک کا انگریزی ترجمہ تحفے میں دیا، جس کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close