دو طرفہ کرکٹ سیریز، بھارت نے پاکستانی پیش کش کا حتمی جواب دے دیا

نئی دہلی (پی این آئی) بھارتی کرکٹ بورڈ نے مکمل ہٹ دھرمی کا رویہ اختیار کرتےہوئےپاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی دو طرفہ سیریز کھیلنے سے انکار کردیاہے۔۔۔ گذشتہ روز ایک میڈیا انٹرویو میں پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہے، پاک بھارت ٹیسٹ سیریز آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقا میں ہوسکتی ہے۔۔۔

نجم سیٹھی کے انٹرویو کے جواب میںبعد بھارتی میڈیا میں بھارتی کرکٹ بورڈ کا یہ بیان سامنے آیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت نے آئندہ دنوں یا پھر مستقبل میں پاکستان کے ساتھ کسی بھی قسم کی سیریز کھیلنے کا منصوبہ نہیں بنایا ، پاکستان کے ساتھ کی بھی قسم کی دو طرفہ سیریز کھیلنے کیلئے تیار نہیںہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close