کراچی(آئی این پی)سابق کپتان لیجنڈری آل راونڈرشاہد خان آفریدی نے نومئی کو ہونے والے جلائو گھیرائو کے واقعات کی سخت الفاظ میں مذمت کردی۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان میں مثبت بولنے پربھی بہت تنقید شروع ہوجاتی ہے،بدتمیزی ،گالم گلوچ کی وجہ سے کوشش یہی ہوتی ہے کہ سائیڈ پرہوجائوں اورکوئی بات نہ بولوں،اخلاقیات کا دامن چھوڑ کر بدتمیزی کی وجہ سے میں نے کوئی بات نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ سمجھ نہیں آتا سیاست دان اس حقیقت کو کیوں نہیں مانتے کہ پاک فوج ہیتو ہم ہیں،ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ پاک فوج ہمارے لئے دن رات جاگتی ہے،پاک فوج کی اس ملک کے لئے بہت قربانیاں ہیں،فوج کی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دینا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ ہم اپنے ملک کو خود ہی جلا دیتے ہیں خود ہی اس کے دشمن بن جاتے ہیں،ہم سب کو مان لینا چاہیے کہ پاک فوج ہی ہماری حقیقت ہے،پاک فوج کے جوانوں کے والدین اپنے بچوں کوہماری حفاظت کیلئے بھجواتے ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ میں بہت قسمت والا ہوں اللہ نے مجھے آزاد ملک میں پیدا کیا ہے، میرے بچے مجھ سے سوال پوچھتے ہیں کہ بابا کیوں اس ملک میں آگ لگ رہی ہے ،لیکن بچوں کوجواب دینے کے لئے میرے پاس الفاظ موجود نہیں ہیں۔شاہدآفریدی نیکہا کہ یہ سمجھ نہیں آتا کہ ملک کی معیشت کا پہیہ چل کیوں نہیں سکتا،سیاست دان کا کام ہے وہ ملک کی ترقی اورخوشحالی کے لئے کام کرے۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں