ایشیا کپ کے لئے آئندہ 48گھنٹے اہم قرار بڑی پیشرفت ہونے کا امکان

لاہور ( این این آئی) ایشیا کرکٹ کپ کے لیے 48گھنٹے اہم قرار دے دیئے گئے اور اس دوران بڑی پیش رفت ہونے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی دبئی میں موجود ہیں جہاں ان کی ایشین کرکٹ کونسل کے حکام سے ملاقات طے ہے۔ایشیا کپ ستمبر میں پاکستان میں شیڈول ہے اور بھارت کے انکار کی وجہ سے پی سی بی ہائبرڈ ماڈل پیش کر چکا ہے جس کے تحت بھارت کے میچز نیوٹرل مقام پر اور باقی میچز پاکستان میں ہوں گے۔

ہائبرڈ ماڈل کو ایشین کرکٹ کونسل نے مسترد نہیں کیا ہے اور پاکستان ایشیا کپ نیوٹرل مقام پر کھیلنے پر کسی صورت راضی نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close