کراچی (پی این آئی) پاکستان کو ون ڈے کی نمبر ون ٹیم بنانے پر کپتان بابر اعظم کو انعام مل گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ تک انہیں کپتان برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے، ذرائع کے مطابق پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی باضابطہ ا علان کریں گے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں نمبر ون بننے والی ٹیم کا کپتان ہوں۔انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کو اس کی مبارکباد دیتا ہوں، کھلاڑیوں کو خاص مبارکباد کہ جن کی وجہ سے ہم نمبر ون بنے۔کھلاڑیوں نے مختلف اور مشکل حالات میں پرفارم کیا جس سے حوصلہ بڑھا، نمبر ون بننے سے ٹیم کو اعتماد ملے گا۔
بابر اعظم نے کہا کہ بطور کپتان پلیئرز کو اعتماد دینے کی کوشش کرتا ہوں، ان سے کہتا ہوں کہ آپ بہترین ہیں اس لیے یہاں ہیں، ہر کھلاڑی ایک دوسرے کی پرفارمنس سے خوش ہوتا ہے۔کپتان نے کہا کہ اگر کسی ایک سے پرفارم نہ ہو تو دوسرے اس کو کوور کرتے ہیں، ڈریسنگ روم کو منفی باتوں سے دور رکھتے ہیں۔بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم نے بڑا ہدف عبور کیا اور کم ٹوٹل کا دفاع بھی کیا، کبھی بولنگ حاوی ہوتی ہے تو کبھی بیٹنگ میچ نکالتی ہے۔واضح رہے کہ جمعہ کے روز کپتان بابر اعظم کی سنچری کی بدولت پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف چوتھا ون ڈے انٹرنیشنل 102رنز کے بڑے مارجن سے جیت کی تاریخ میں پہلی بار آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں