پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیاہے۔۔۔۔کرکٹ کے مداحوں کے لیے بڑی خبر ہے کہ بابر اعظم کے ون ڈے انٹرنیشنلز میں 5 ہزار رنز مکمل ہوگئے اور وہ 5 ہزار ون ڈے رنز کرنے والے تیز ترین بیٹر بن گئے ہیں۔۔۔۔پاکستان کے عظم کرکٹر بابر اعظم 100سے کم اننگز میں 5ہزار رنز کرنے والے پہلے کرکٹر ہیں، انہوں نے 97 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔۔۔۔ اس سے پہلےجنوبی افریقا کے ہاشم آملہ نے 101 میچز میں پانچ ہزار رنز بنائے تھے،

ویو رچرڈز اور ویرات کوہلی نے 114 ، 114 اننگز کھیل کر پانچ ہزار رنز کیے تھے۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ بابر اعظم 5000 ون ڈے رنز کرنے والے 14 ویں پاکستانی کرکٹر ہیں۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں