کویت (پی این آئی) کرکٹ کے شائقین کے لیے تہلکہ خیز خبر عرب ملک کویت سے آئی ہے ۔۔۔۔ بین الاقوامی سپورٹس میڈیا کے مطابق ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ 36 رنز دو مرتبہ بنائے گئے ہیں جبکہ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ 35 رنز کا ریکارڈ ہے اور اسی طرح ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھی 2 مرتبہ ہی ایک اوور میں 36 رنز بنائے جا چکے ہیں۔۔۔۔ سپورٹس میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اب ان سب سے زیادہ یعنی ایک اوور میں 46 رنز بھی بنا دیے گئے ہیں۔۔۔۔
کویت میں فرنچائز لیگ کا ٹی ٹوئنٹی میچ ایک بولر کے لیے بہت ہی مہنگا اس وقت ثابت ہوا جب اس نے اوور کی پہلی ہی گیند ’نو بال‘ کرائی جس پر بیٹر نے چھکا مار دیا، جس کے بعد کی گیند پر 4 بائز کے رنز بھی ملے اور پھر اوور کی دیگر 5 گیندوں پر بیٹر نے 5 چھکے مارے جن میں سے ایک چھکا دوبارہ ’نوبال‘ پر مارا گیا۔۔۔۔۔
46 runs in an over in a T20 match in Kuwait. (Video courtesy FanCode) #Cricket pic.twitter.com/kOwXvqDunC
— Saj Sadiq (@SajSadiqCricket) May 4, 2023
اسپن باؤلر نے اوور کی آخری گیند پر باؤنڈری دے کر مکمل اوور میں 46 رنز دیے۔۔۔۔۔ کرکٹ ماہرین اور شائقین نے اسے کرکٹ کی تاریخ کا مہنگا ترین اوور قرار دیا ہے ۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں