پاکستانی ٹیم کو ایک روزہ کرکٹ کی نمبر ون ٹیم بننے کا موقع مل گیا

کراچی (پی این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کے تیسرا ون ڈے میچ آج کراچی میں کھیلا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لیںڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ون ڈے میچ آج کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے اور 5 میچز کی سیریز میں قومی ٹیم کو 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

اگر قومی ٹیم ہوم گراؤ نڈ پر کیویز کو 5 میچز کی سیریز میں وائٹ واش کرتی ہے تو آئی سی سی رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر قابض ہوجائے گی تاہم اگر کامیابی کا تناسب 1-4 رہا تو پاکستان تیسری پوزیشن پر آسکتا ہے۔دوسری جانب میچ کے دوران سیکیورٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے نیشنل سٹیڈیم جانے والی تمام سڑکیں بند کی جائیں گی جبکہ سٹیڈیم کی سیکیورٹی رینجرز اہلکاروں کے سپرد کی گئی ہے اور سیکیورٹی کے پیش نظر شائقین کو کسی بھی قسم کا آتش گیرمادہ، سگریٹ، لائٹر اور سیاسی پرچم ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close