فاسٹ بولر کی اہلیہ شوہر کو گرفتار کرانے کے لیے سپریم کورٹ پہنچ گئیں

نئی دہلی (پی این آئی) بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بولر محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں اپنے شوہر کے وارنٹ گرفتاری کے لیے درخواست لے کر بھارت کی سپریم کورٹ پہنچ گئی ہے ۔۔۔۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حسین جہاں نے سپریم کورٹ سے کولکتہ ہائی کورٹ کی جانب سے محمد شامی کے وارنٹ گرفتاری کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف رجوع کیا ہے۔۔۔۔۔فاسٹ بالر محمد شامی کی اہلیہ نے اپنے وکیل کے ذریعے بھارت کی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔۔۔۔۔

دائر کی گئی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ محمد شامی ان سے جہیز کا مطالبہ اور زیادتی کرتے تھے۔۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ حسین جہاں کی درخواست کے مطابق 29 اگست 2019 کو کولکتہ کی علی پور عدالت نے محمد شامی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close