ریاض(پی این آئی)سعودی عرب میں چھٹیاں منانے پر فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین( پی ایس جی) نے اسٹار فٹبالر لیونل میسی کو 2 ہفتے کے لیے معطل کر دیا۔2021 میں ارجنٹائن کے معروف فٹ بال اسٹار لیونل میسی نے ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا سے جدا ہونے کے بعد قطری ملکیت کے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین سے دو سال کا معاہدہ کیا تھا۔
I am happy to welcome #Messi and his family to Saudi to enjoy the magical tourist destinations and authentic experiences.
We welcome visitors from all around the world to experience a unique trip to Saudi Arabia and its hospitality. 🇸🇦#WelcomeMessi pic.twitter.com/QQGdnAqQ08
— Ahmed Al Khateeb أحمد الخطيب (@AhmedAlKhateeb) May 1, 2023
گزشتہ سال قطر میں ارجنٹائن کو فٹبال ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی ان دنوں فیملی کے ہمراہ چھٹیاں منانے سعودی عرب میں موجود ہیں۔پیر کو سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے ٹوئٹر پر لیونل میسی کو سعودی عرب میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ’ مجھے سعودی عرب کے سیاحتی سفیر لیونل میسی اور ان کے اہل خانہ کا سعودی میں دوسری چھٹیوں منانے پر خوش آمدید کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے’۔بعد ازاں سعودی وزیر سیاحت احمد الخطیب نے میسی اور ان کے اہل خانہ کی سعودی عرب میں چھٹیاں مناتے ہوئے کچھ تصاویر بھی ٹوئٹر پر اپ لوڈ کیں۔واضح رہے کہ لیونل میسی سعودی عرب کے وزارت سیاحت کے پروموشنل برانڈ وزٹ سعودی کے سفیر ہیں۔تاہم بغیر اجازت سعودی عرب کا دورہ کرنے پر فرانسیسی کلب پی ایس جی نے اسٹار فٹبالر لیونل کو دو ہفتے کے لیے معطل کر دیا۔
کلب کے مطابق دو ہفتے کی معطلی کے دوران میسی نہ ہی کلب کے کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس کرسکتے ہیں اور نہ ہی انہیں کوئی میچ کھیلنے کی اجازت ہے۔اس کے علاوہ میسی پر سعودی عرب میں سیاحت کے سفیر کے طور پر ذمہ داری نبھانے پر کلب کی جانب سے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ میسی نے پی ایس جی سے کھیلتے ہوئے 71 مقابلوں میں31 گول کیے جبکہ34 اسسٹ کیے، ان کا فرانسیسی کلب کے ساتھ دو سالہ معاہدہ رواں سال ختم ہوجائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں