محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا

راولپنڈی(پی این آئی)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔محمد رضوان نے سال 2023 میں بھی ایک ہزار ٹی ٹوئنٹی رنز مکمل کر لیے ہیں اور قومی وکٹ کیپر بیٹر رواں برس ایک ہزار رنز مکمل کرنے والے پہلے بیٹر ہیں۔

محمد رضوان نے مسلسل تیسرے کیلنڈر سال میں ہزار رنز بنائے ہیں، وکٹ کیپر بیٹر نے اس سال پاکستان کے علاوہ ملتان سلطانز اور کومیلہ وکٹوریئنز کی نمائندگی کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close