مکی آرتھر اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر اسلام آباد پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق مکی آرتھر 20اپریل تک پاکستان ٹیم کے ہمراہ ہوں گے۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ مکی آرتھر کو پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر کی ذمے داریاں دی جائیں گی۔واضح رہے کہ مکی آرتھر ماضی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کر چکے ہیں۔یاد رہے کہ مکی آرتھر پاکستان ٹیم کے ساتھ دوبارہ کام کرنے پر خوشی کا اظہار کرچکے ہیں۔

گزشتہ ماہ انہوں نے کہا تھا کہ میں پاکستان کے تمام کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے میں رہا ہوں، پاکستان ٹیم کو مینج کرنا اہم ہے، میرے تعلقات ان کے ساتھ اچھے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close