ایشیاکپ 2023ء ، ایشین کرکٹ کونسل صدر جے شاہ نے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے کے حوالے سے بڑا فیصلہ سنا دیا

ممبئی ( پی این آئی) بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سربراہ جے شاہ نے ایک بار پھر ایشیاکپ 2023ء کے لئے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان ایشیاکپ 2023ء کے تنازعے نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر شکوک مزید بڑھادیئے ہیں۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور سیکریٹری بی سی سی آئی جے شاہ نے ایشیاکپ کے مقام پر شریک ممالک کی ٹیموں سے جواب کا انتظار کررہے ہیں،

جس کے بعد حتمی طور پر ایشیاکپ کا مقام طے کیا جائے گا۔جے شاہ نے انکشاف کیا کہ ایشین کرکٹ کونسل نے 26.2 ملین امریکی ڈالر کمائے ہیں، اضافی آمدنی پیدا کرنے کا ایک تاریخی سنگ میل حاصل کیا ہے۔گزشتہ دنوں پاکستان نے ایشیا کپ کی میزبانی کا ایگریمنٹ اعتراض لگا کر اے سی سی کو واپس بھیج دیا تھا۔ایک انٹرویو میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ پاکستان اگر ایشیاکپ سے بائیکاٹ کرتا ہے تو اسے 3 ملین ڈالر تقریباً(ایک ارب روپے)کا نقصان ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close