کس بالر کے یارکر سے حارث رؤف زخمی ہو کر ٹریننگ کے دوران بیٹنگ چھوڑ گئے؟

لاہور (آئی این پی)پاکستان نیوزی لینڈ ٹی 20سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ کے دوران فاسٹ بالرحارث رئوف کو زمان خان کا یارکر لگ گیا،زمان خان کے تیز یارکر لگنے کی وجہ سے حارث رئوف تکلیف کے سبب بیٹنگ چھوڑ گئے،

ترجمان پاکستان کرکٹ ٹیم کا کہنا ہے کہ حارث رئوف کی تکلیف کا زیادہ مسئلہ نہیں، وہ بہتر ہیں،پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5ٹی 20میچز کی سیریز 14اپریل سے شروع ہو گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close