کیا واقعی شاہد آفریدی بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانا چاہتے تھے؟ خود ہی بتا دیا

کراچی(پی این آئی)سابق کرکٹر و سابق عبوری چیف سلیکٹر شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کے بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں شاہد آفریدی کا کہنا تھاکہ بابراعظم کی کپتانی سے متعلق نجم سیٹھی سے بات ہوئی ہے اور انہوں نے تصدیق کی کہ بابراعظم کی کپتانی کی بات کرتے ہوئے میرا حوالہ نہیں دے رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ اب یہ معاملہ ختم ہو چکا ہے۔شاہد آفریدی کا کہنا تھاکہ بابراعظم اور ٹیم کےلیے نیوزی لینڈ کےخلاف سیریز کےلیے نیک خواہشات ہیں۔اس سے قبل ایک انٹرویو میں نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ نیوزی لینڈ سیریز سے قبل جب انہوں نے ذمہ داری سنبھالی تھی تو عبوری سلیکشن کمیٹی (جس کی سربراہی شاہد آفریدی کر رہے تھے) نے قومی ٹیم میں تبدیلیوں کے علاوہ کپتان کو بھی تبدیل کرنا چاہتی تھی۔اس بیان پر وضاحت کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ ’کئی مہینوں سے میڈیا اور کرکٹ کے حلقے بابر اعظم کو کھیل کے تمام فارمیٹس میں کپتان برقرار رکھنے کے فائدے اور نقصانات پر بحث کر رہے ہیں۔

چونکہ یہ فیصلہ بالآخر چیئرمین کا ہے، اس لیے میں نے شاہد آفریدی اور اب ہارون رشید کی سربراہی میں بننے والی سلیکشن کمیٹیوں کی آرا مانگیں۔‘’دونوں کمیٹیوں نے اس پر غوروخوض کیا اور پھر دونوں بعد میں اس نتیجے پر پہنچے کہ جو جاری ہے اسے برقرار رکھا جانا چاہیے۔ میں نے بعد میں اس موقف کو عوامی طور پر بیان کیا ہے۔ میرا فیصلہ فیصلہ اس برقرار رکھنے کی کامیابی یا ناکامی سے مشروط ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close