کیوی کپتان کین ولیمسن کی آئی پی ایل میں انجری انہیں بھاری پڑ گئی، ورلڈ کپ میں شرکت بھی مشکوک

آکلینڈ(پی این آئی)انڈین پرئمیر لیگ میں انجری کے باعث نیوزی لینڈ کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 سے باہر ہونے کا امکان ہے۔نیوزی لینڈ کی وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن انڈین پریمئیر لیگ میں گجرات ٹائٹنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے فیلڈنگ کے دوران انجرڈ ہو گئے تھے۔

کین ولیمسن لیگ چھوڑ کر وطن واپس روانہ ہو گئے تھے جہاں ان کا مکمل چیک اپ ہوا، نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کین ولیمسن کے دائیں گھٹنے کا آپریشن ہو گا، آپریشن کے بعد ان کے ری ہیب کے لیے اتنا وقت لگے گا کہ اس بات کا امکان نہیں ہے کہ کین ولیمسن بھارت میں ہونے والے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 سے قبل مکمل فٹ ہو کر ٹیم کو دستیاب ہوں ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close