شاہین آفریدی 23ویں سالگرہ منانے کہاں پہنچ گئے؟

کراچی(آئی این پی)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی نے اپنی 23ویں سالگرہ گزشتہ روز 6 اپریل کو منائی ، شاہین نے کراچی میں اپنے سسر شاہد آفریدی سمیت اہل خانہ کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا،شاہد آفریدی نے آفیشل ٹوئٹراکائونٹ پر تصاویرشیئرکرتے ہوئے داماد کو سالگرہ کی مبارکباد دی، تصاویرمیں دیکھا جاسکتا ہے کہ گھرکے ٹیرس پرکیک کاٹنے کے بعد شاہد آفریدی شاہین کو کیک کھلا رہے ہیں، شاہد آفریدی نے کیپشن میں شاہین کیلئے لکھا، سالگرہ مبارک! خوش رہو،

واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی دوسرے نمبر والی صاحبزادی انشا آفریدی شاہین کی منکوحہ ہیں، دونوں کا نکاح رواں سال 3 فروری کو ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close