پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تاریخی فتح ،افغان کرکٹ بورڈ کی اپنے کھلاڑیوں پر انعامات کی بارش ، کھلاڑیوں کو کیا ، کیا ملے گا ، جانئے

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تاریخی فتح پر افغان کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں پر انعامات کی برسات کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نے جدید ترین ماڈل آئی فون اور قومی ٹیم کے 15 رکنی سکواڈ کے لیے تین ہزار ڈالر، ریزرو کھلاڑیوں کے لیے دو ہزار ڈالر اور ایڈمن اسٹاف کے لیے ایک ہزار ڈالر کی انعامی رقم کا اعلان کیا۔قبل ازیں پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تاریخی فتح پر طالبان کا بیان سامنے آگیا۔

سہیل شاہین نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی حاصل کرنے پر افغان ٹیم اور قو م کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close