برطانیہ کی کرکٹ لیگ میں مہنگا ترین پاکستانی کھلاڑی کون بن گیا؟ پاؤنڈز کی بارش ہو گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے متعدد کھلاڑی انگلش کرکٹ لیگ دی ہنڈرڈ کا حصہ بن گئے ہیں، اس حوالے سے سامنے آنے والی فہرست کے مطابق فاسٹ بولر شاہین آفریدی ڈرافٹنگ میں پاکستان کے سب سے مہنگے کھلاڑی رہے۔ سپورٹس کی خبریں دینے والی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ویلش فائر نے شاہین آفریدی کو ایک لاکھ پاؤنڈ میں پِک کیا، حارث رؤف بھی 60 ہزار پاؤنڈ میں ویلش فائر کا حصہ بن گئے۔۔۔۔

ڈرافٹنگ میں بابر اعظم اور محمد رضوان کو کسی ٹیم نے پک نہیں کیا، اوول انونسیبلز نے فاسٹ بولر احسان اللّٰہ کو 40 ہزار پاؤنڈ میں پِک کیا۔۔۔۔ بتایا گیا ہے کہ شاداب خان کو ایک لاکھ پاؤنڈ میں برمنگھم فینکس نے اپنی ٹیم میں شامل رکھا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close