مشفیق الرحیم نے تیزترین سنچری بنا ڈالی

اسلام آباد (پی این آئی)بنگلادیش کے تجربہ کار بلے باز مشفیق الرحیم نے ون ڈے میں اپنے ملک کی جانب سے تیز ترین سنچری بنا ڈالی انہوں نے یہ کارنامہ آئرلینڈ کے خلاف کھیلے جارہے ایک روزہ میچ میں اننگز کی آخری گیند پر چوکا لگا کر انجام دیا۔نجی ٹی و ی اے آروائی کے مطابق دائیں ہاتھ کے بیٹر نے 60 گیندوں پر 100 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر ٹیم کے مجموعے کو 349 تک پہنچایا۔ان کی اننگز میں 14 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔

یہ ان کے کیریئر کی 9ویں سنچری اور کسی بھی بنگلادیشی پلیئر کی تیزترین ون ڈے سنچری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ان کے ون ڈے انٹرنیشنل میں 7 ہزار رنز بھی مکمل ہوگئے۔ وہ یہ اعزاز رکھنے والے تیسرے بنگلادیشی پلیئر بھی بن گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close