بابر اعظم نے پی ایس ایل لیگ سینچری سکور کر کے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف ایک اور سنگل میل عبور کر لیا

راولپنڈی (آئی این پی)بابر اعظم نے پی ایس ایل 8 لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف ایک اور سنگ میل عبور کر لیا۔بدھ کی رات پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں انہوں نے سنچری سکور کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا۔بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچری بنانے والے والوں کی فہرست میں شترکہ طور پر دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔انہوں نے کوئٹہ کے خلاف ٹی 20 کرکٹ میں اپنے کیرئر کی 8ویں سنچری سکور کی

۔وہ اس سنگ میل کے بعد ڈیوڈ وارنر،ایرون فنچ اور مائیکل کلنگز کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ20 سنچریاں ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے بنا رکھی ہیں۔پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کی موجودہ پی ایس ایل میں یہ پہلی سنچری ہے۔انہوں نے26 نصف سنچریاں کے بعد پہلی سنچری سکور کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close